کراچی والوں کے لیے اہم خبر آگئی بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ متبادل راستے کا تفصیلی سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے۔میئر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، کیونکہ پل پر بار بار لوہے کی چوری کے باعث مرمت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا کے ایم سی کی اولین ترجیح ہے، اور اس منصوبے سے آمدورفت میں نمایاں بہتری آئے گی۔






