کراچی میں کسٹمز کی بڑی کارروائی، ایران سے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے ایران سے ڈیزل اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی کے مطابق اورماڑہ کے قریب “ال خولہ” نامی مشکوک لانچ کی تلاشی لی گئی جس کے دوران 18 ہزار 271 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والے ڈیزل کی مالیت تقریباً 49 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔کسٹمز حکام نے ڈیزل اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو کروڑ روپے مالیت کی لانچ بھی قبضے میں لے لی۔ لانچ میں سوار افراد کو حراست میں لے کر ڈیزل اور کشتی کو اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کسٹمز کے مطابق ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔