ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کا 19 روز،قربانی کے جانوروں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ جاری،افغان بستی کراچی سے آنے والے سستے جانوروں نے دھوم مچادی تمام دوستوں نے مل کر ایک اسٹال لگالیا جس میں گلابی، سندھی ۔ساہیوال اور چولستانی نسل کے ہلکے او ر بھاری بھرکم جانور موجود ہیں، سانگھڑ اور نوشہروفیروز سے آنے والے گلابی کاموری اور پٹیرے نسل کے بکروں کا بھی کوئی مول نہیں ہے،کراچی والوں کا صدقہ اتارنے کے کالا بکرا بھی مویشی منڈی آگیا، پٹیرے اور گلابی نسل کے بکرے شہریوں نے شہریوں کے دل موہ لیے،بیوپاری حاجی محمد نے کہا کہ ہم افغان بستی کے تمام دوستوں نے مل کر ایک اسٹال لگایا ہے ہم پنجاب کے مختلف شہروں سےاچھے اور تگڑے جانور خرید کر ناردرن بائی پاس مویشی منڈی آئے ہیں، ساہیوال،چولستانی اور براہمن نسل کے اچھے جانور کراچی والوں کے لئے لائے ہیں،بیوپاری حاجی احمد نے کہا کہ ہمارے۔پاس تین سے 10 من تک کا مویشی موجود ہے، پہلی بار نادرن بائی پاس مویشی منڈی آنے والے بیوپاری محمد عمر کا کہنا تھا کہ میرے پاس تین سے ساڑھے 5 لاکھ تک کے جانور موجود ہیں اس کا دعوی ہے کہ ایسے خوبصورت جانور کہیں نہیں ملیں گے ایک شہری نے کہا کہ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں مناسب قیمت پر جانور مل رہے ہیں،بکروں کے بیوپاری علی چانڈیو نے کہا کہ 35 بکرے سانگھر سے لایاتھا 3 فروخت ہوچکے ہیں یہاں بکروں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے 200 مزید منگوائے ہیں،اعلی نسل کے بکرے کراچی والوں دیں گے شہری خوش ہوجائیں گے،سانگھڑ سے آنے والے پہلوان ببلو نامی بکرے کے مالک نے بتایا کہ اس نے ببلو کی 12 ماہ خدمت کی ہے اور کراچی والوں کی نظر اتارنے کے لئے کالا بکرا لیکر آیا ہوں، تگڑے اور اعلی نسل بکروں کی قیمتین 60 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے مویشی منڈی جوں جوں اپنے جوبن پر آرہی ہے قربانی کے لیے لائے جانے والے گائے،بیل،بکروں، بچھیا،بچھڑوں اونٹ اور بکروں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے