21 رمضان المبارک شہادت یوم علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک آفس میں اجلاساجلاس کی قیادت ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کیاجلاس میں تمام ٹریفک کے ایس ایس پی صاحبان، شیعہ علماء کرام اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شیعہ علماء کرام سے تمام جلوس اور مجالس کے حوالے سے درپیش مسائل اور تحفظات سنیں اور مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران و ملازمان کو احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے متعلقہ افسران و ملازمان سے کہا کہ جلوس کے روٹس کا سروے کریں اور روٹس کے ارد گرد ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے پلان مرتب کریں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ 21 رمضان المبارک مرکزی جلوس کے روز ہیوی لفٹر، موبائل ورکشاپ اور موبائل ٹوائلٹ جیسی تمام تر سہولیات شرکاء کو فراہم کی جائیں۔