گلشنِ حدید میں اسٹیل ٹاؤن پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






