کراچی کے علاقے سعید آباد میں افسوسناک واقعہ — گھر میں قائم مدرسے کے قاری نے 9 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معلم قاری خیرالدین کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزم نے دانیال نامی بچے پر شدید تشدد کیا، جس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات پائے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔افسران کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔






