کراچی میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے

کراچی میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے اور کراچی میں بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا۔ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ گزشتہ رات سے شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ برقرار ہے۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، جبکہ شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، بفرزون میں بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہوگیا، ناظم آباد،کھارادر اولڈ سٹی ایریا کی گلیوں اور سڑکوں پر سیوریج کا تعفن زدہ پانی پھیل گیا۔