سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز بس اور نئی ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں کو سیف سٹی سسٹم سے لنک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق عوامی ٹرانسپورٹ میں کیمروں کے انضمام سے شہری سیکورٹی مزید مضبوط ہوگی۔اس سے ٹریفک مینجمنٹ، نگرانی اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات مزید بہتر ہو جائیں گے۔حکومت کا کہنا ہے کہ دسمبر میں جدید ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس سے کراچی سمیت سندھ کے شہریوں کو سستی، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ابتدائی مرحلے میں یہ سروس کراچی سے شروع ہوگی اور بعد میں دیگر شہروں تک بڑھائی جائے گی۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ شہری سہولت کے ساتھ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔






