کراچی منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز نے منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان خوارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں زیداللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، جو علاقے کے شہریوں کے فون نمبر شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے ذریعے بھتہ وصولی کی جاتی تھی۔گرفتار ملزمان نے کنواری کالونی میں لینڈ گریبنگ اور منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نور زادہ اور عثمان کے بھائی بھی خوارج گروہ کا حصہ تھے جو بعد میں مارے گئے تھے۔رینجرز کے مطابق زیداللہ عرف زیدو کو ایکسائز کورنگی تھانے سمیت اے این ایف کو بھی مطلوب تھا، جبکہ ملزمان سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔