لیاری میں فائرنگ کر کے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں غازی مسجد کے قریب لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے باپ کے سامنے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ مقتول کی شناخت 18 سالہ محمد طلحہٰ ولد محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے، جو جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔