کراچی ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث ایک نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق نجی ملکی ایئرلائن کی پرواز کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی،لینڈنگ سے قبل فضا میں پرندوں کی بھرمار کے باعث کپتان کو طیارے کی لینڈنگ میں مشکلات پیش آئیں۔اس دوران کپتان نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے کنٹرول ٹاور سے فوری رابطہ کیا،جس پر کنٹرول ٹاور نے گو اراونڈ (Go Around) کرنے کی ہدایت دی۔ائیرپورٹ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برڈ شوٹرز کے ذریعے پرندوں کو رن وے سے ہٹایا،اور لینڈنگ ایریا کلیئر ہونے کے بعد کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق طیارے نے غیر یقینی لینڈنگ اپروچ کے باعث گو اراونڈ کیا،تاہم تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔






