کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے پولیس اہلکاروں پر شہریوں کے اغوا اور بھتہ خوری کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ شہری نے اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی ملیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر شہریوں کو اغوا کرکے بھتہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کی محکمانہ انکوائری ایس ڈی پی او ملیر سٹی کے سپرد کردی گئی ہے۔






