شہر قائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کردیا ہے، آج پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں تو بحال ہوگئی مگر گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتس ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ سبی میں پارہ اڑتالیس،جیکب آبادسینتالیس اوردادو میں چھیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔






