بین الاقوامی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 6944 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر اضافے سے 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔