کراچی میں موسم گرم و مرطوب اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کراچی میں بھی نمایاں ہونے لگے، شہر کا درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈگری کم ہو کر 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں ٹھنڈک کا احساس بڑھنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں 10 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 80 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم میں یہ تبدیلیاں موسمیاتی نظام کی عالمی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں، جو آئندہ دنوں میں مزید نمایاں ہو سکتی ہیں۔