محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ تین روز تک موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا۔پیشگوئی کے مطابق آج، منگل اور بدھ کے روز کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی پھوار ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔






