شہر قائد میں تیموریہ پولیس نے ناگن چورنگی سے چھینی گئی قیمتی فارچیونر کار برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر رات گئے کی گئی۔ مسروقہ گاڑی 26 اگست کو شوروم ڈرائیور سے چھینی گئی تھی، واردات میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان ملوث تھے۔ملزمان نے ڈرائیور کو براق پمپ تک لے جا کر گاڑی چھینی اور فرار ہوگئے۔ ٹریکر کے مطابق گاڑی کی آخری لوکیشن سپرہائی وے کے قریب پاکستان ہوٹل تھی، جس کے بعد ملزمان نے ٹریکر منقطع کر دیا۔تیموریہ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے گاڑی کو گڈاپ کے علاقے سے برآمد کرلیا، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔






