سرکاری اہلکار پر تشدد کیس میں نامزد ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کو جدہ جانے کی اجازت مل گئی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق فرحان غنی کا نام ڈائریکٹر امیگریشن کی منظوری کے بعد اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ کلیئرنس ملنے کے بعد انہیں بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فرحان غنی کو اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے پر ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل سرکاری اہلکار پر تشدد کیس میں مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا تھا، جس کے بعد زیرِ حراست چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت تین ملزمان کو رہا کر دیا گیا تھا۔






