شہرِ قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ واقعہ پی ایس او پمپ کے سامنے اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 18 سال ہے اور اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور گاڑی سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





