ٹریفک پولیس کا قانون پر نفاذ کے لیے بھرپورکریک ڈاون شروع

ٹریفک حادثات پر وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر آئی جی سندھ کے احکامات پرٹریفک پولیس نے قانون پر نفاذ کے لیے بھرپورکریک ڈاون شروع کردیا آپریشن کے دوران 50 سے زائد ہیوی گاڑیاں ضبط کرلی گئی تمام گاڑیوں کو بلدیہ امپاونڈ یارڈ منتقل کردیا گیا ضبط شدہ گاڑیوں میں واٹر ٹینکر بسیں ٹرالر ڈمپر اوردیگر گاڑیاں شامل
کئی گاڑیاں زائد الیمعاد اور چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں ایک واٹر ٹینکر کو مختلف جگہوں پر میجک سے چپکایا گیا ہے امپاونڈ یارڈ میں باقاعدہ طور پر ایک ٹیم کو تعینات کردیا گیا ضبط شدہ گاڑیاں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر چھوڑی جائیں گی جس طرح پکڑ دھکڑ ہورہی ہے لگتا ہے ہزاروں گاڑیاں جمع ہوجائیں گی
ٹریفک پولیس کی جانب سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے