کراچی میں اسٹیل ٹاؤن پولیس کا مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان محمد یونس اور رضا محمد زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے جرائم میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔