کراچی میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی، جبکہ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسرا افسوسناک واقعہ ملیر 15 کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے کر لی گئی ہے۔دونوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔






