مارشلنگ ایریا میں ملک بھر سے آنیوالے قربانی کے جانوروں سے لدی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی

عید قرباں میں باقی 23 دن رہ گئے،ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی اپنے جوبن پر آگئی، مویشی دوست منڈی میں اب تک قربانی کے 50 ہزار سے زائد جانور لائے جاچکے ہیں جبکہ 17 اپریل سے 13 مئی تک گائے،بیل، بچھڑے،اونٹ اور بکروں سمیت ہزاروں جانوروں کی لرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے،مویشی منڈی کے مارشلنگ ایریا میں ملک بھر سے آنیوالے قربانی کے جانوروں سے لدی گاڑیوں کی قطاریں لگ چکی ہیں،وی وی آئی پی،وی آئی پی، سفائر، کے پی کے، سندھ ، پنجاب اورکے پی بلاکس قربانی کے جانوروں سے بھرچکے ہیں،مال مویشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے مویشی دوست منڈی انتظامیہ نے مویشی منڈی کا رقبہ بڑھا کر 12سو ایکڑ کردیا ہے،ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا ہے کہ رات گئے یہاں میلے کا سماء رہتاہے،بیوپاریوں کے لیے 24 گھنٹے فوڈ اسٹریٹ، موبائل بینک کی بھی سہولت موجود ہے،رات گئے ایڈمنسٹریٹر شہاب علی جانب سے بیوپاریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موٹرسائیکلوں کی قراندازی بھی کی گئی،قرعہ لاڑکانہ کے بیوپاری امداد علی نامی کے نام نکل آنے پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل فراہم کی گئی، مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے