دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بجلی بریک ڈاؤن ہوا ،ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بریک ڈاؤن گزشتہ رات 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا ہے ، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بریک ڈاؤن کو 14 گھنٹے گزر چکے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا، واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ 100 ایم جی پمپ ہاؤس روزانہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کرتا ہے۔