کراچی کے علاقے ملیر میں ضلعی انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رائس ملز کے دو گوداموں پر چھاپہ مارا، جہاں سے ہزاروں گندم کے تھیلے برآمد کیے گئے۔ترجمان کمشنر کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں گوداموں سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کے 75 ہزار تھیلے قبضے میں لے لیے گئے۔ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملز کو سیل کردیا۔انتظامیہ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔






