کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے

شہرِ قائد میں آج صبح ہونے والی بارش نے گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کو راحت کا احساس دلایا۔ ہلکی اور درمیانی بارش نے فضاء کو خوشگوار کر دیا اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ جاری ہے۔ کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد اور شارع فیصل سمیت کئی مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، جبکہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، اسکیم 33 اور صفورا چورنگی میں بادل جم کر برسے۔نارتھ کراچی، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد اور گلستان جوہر میں تیز بارش سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ اسی طرح احسن آباد، گلشن معمار، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ اور سرجانی ٹاؤن میں بھی کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ملیر، قائد آباد، ائیرپورٹ اور کورنگی کے علاقوں میں بھی رم جھم نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے۔
بارش کے بعد شہر کی فضا ٹھنڈی، خوشبودار اور خوشگوار ہو گئی جس سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔