کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق سرجانی پولیس نے تیسر ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حیات اللہ اور شہاب کو گرفتار کیا، جبکہ ان کے ساتھی ارشد، اقرار اور رضوان لمبا فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 4 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ یہ موٹرسائیکلیں سرجانی اور بوٹ بیسن کے علاقوں سے چھینی اور چوری کی گئی تھیں، جن کے مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔