کراچی میں بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی کئی علاقوں میں بجلی غائب

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جس سے شہری تاریکی میں ڈوب گئے۔بارش سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا اور منگھو پیر سمیت اطراف کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح نیا ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، میانوالی کالونی، عائشہ منزل، ایف بی ایریا، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔