وانا کیڈٹ کالج سے ریسکیو کیے گئے طلباء کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں انہوں نے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ طلباء نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک آرمی نے ہماری حفاظت کی اور الحمدللہ تمام طلباء محفوظ ہیں۔ ریسکیو کیے گئے کیڈٹس نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے شرپسندوں نے حملے کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ایک طالب علم انس نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کیڈٹ کالج وانا کے طالب علم ہیں اور اس حملے میں پاک آرمی نے بڑی قربانیاں دیں۔ دوسرے کیڈٹ رومان خان نے کہا کہ وہ دسویں جماعت کے طالب علم ہیں، فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث تمام طلباء محفوظ رہے اور دہشتگرد مارے گئے۔وانا کیڈٹ کالج کے طلباء نے ویڈیو کے آخر میں “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج پائندہ باد” کے نعرے لگائے، جس سے ان کے حوصلے اور جذبے کا اظہار ہوا۔






