ملیر میں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

کراچی کے علاقے ملیر 15، سلمان ٹیرس کے قریب ایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق، اطلاع ملنے پر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ وقار ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی۔ ورثا نے موت کی تصدیق کے بعد قانونی کارروائی کے بغیر لاش اپنے ساتھ لے گئے۔ایم ایل او کو دیے گئے بیان میں ورثا نے بتایا کہ وقار نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔