کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں لرزہ خیز واردات، گھر کے اندر 3 خواتین قتل

گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں گھر کے اندر چھریوں کے وار سے 3 خواتین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، جب کہ ایک مرد اور ایک بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گھر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت مینا، عاشی اور دانیہ کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں میں نندنی اور اجے شامل ہیں۔ زخمی شخص اجے مقتول خواتین کا ماموں بتایا جا رہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو ہدایت دی کہ شفاف تحقیقات کر کے محرکات سامنے لائے جائیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔