کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاآصف ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نکال لی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز 11 اور 14 سالہ دو بچے ندی میں ڈوب گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچے کو فوری طور پر زندہ بچا لیا گیا تھا، تاہم دوسرے بچے کی لاش ایدھی کے غوطہ خوروں نے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کی۔ریسکیو آپریشن میں پولیس اور علاقہ مکینوں نے بھی حصہ لیا۔ بچے کی لاش ایک روز بعد ندی سے نکالی گئی، جس کے بعد علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی۔






