محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج تیز اور خشک ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ حکام کے مطابق ہواؤں کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ خشک موسم کے باعث فضا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کے لیے فی الحال کسی ڈپریشن یا خطرے کی پیش گوئی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار غیر صحت بخش قرار دیا گیا ہے۔ شہر کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔






