شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ،نوجوان جاں بحق

شہرِ قائد میں شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ایدھی حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے سے پیش آیا، جس میں 19 سالہ حسیب ولد جاوید جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان رنچھور لائن کا رہائشی اور موٹر بائیک رائیڈر تھا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔