کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی

شہر قائد کے ساؤتھ زون کے علاقے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان شبہاز خان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔بوٹ بیسن تھانے کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئکراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہریوں کے زخمی اور جاں بحق ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔