شہر قائد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر چوک کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ اندھی گولی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ فائرنگ کے ماخذ اور نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔






